12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 0:8
رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کاروائیاں،متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا
جیو نیوز - کراچی …کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کاروائیوں کے دوران سیاسی جماعتوں کے کارکنان سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس اور رینجرز نے لیاری میں مشترکہ کارروائی کرکے عزیربلوچ کے گھر کا محاصرہ کیااورعلاقے سے3افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروٴائی کرکے فرینڈزآف لیاری کے رہنما عزیربلوچ کے گھر کا محاصرہ کیا اور3افراد کوحراست میں لیلیا، اس موقع پرلیاری کے داخلی اورخارجی راستوں پررینجرزاورپولیس تعینات تھی۔رینجرز ترجمان کے مطابق صدر، رنچھوڑ لائن، گھاس منڈی ، سالار کمپاونڈ ،نارتھ ناظم آباد اور پی این ٹی کالونی کورنگی میں رینجرزاہلکاروں نے کاروائیاں کیں۔ کاروائیوں کے دوران 12 مشتبہ افراد کوحراست میں لیلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پی این ٹی کا لونی میں رینجرز اہلکاروں نے سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ مار کر سیاسی جما عت کے مقامی رہنما سمیت 4 کارکنوں کو گرفتارکرلیا۔رینجرز کی بھاری تعداد نے الکرم اسکوائر لیاقت آباد کا بھی محاصرہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محاصرے کے دوران گھر گھر تلاشی کی گئی اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔دوسری جانب بلدیہ ٹاوٴن میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے کارکن کو حراست میں لے لیا گیا۔اے این پی ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والا اے این پی کے مرکزی رہنما رانا گل آفریدی کا بیٹا اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ91 ایاین پی کاجنرل سیکریٹری ہے۔جیونیوزکے کراچی آپریشن چارٹ کے مطابق آج پولیس اور رینجرز نے مشترکہ 10ٹارگٹڈ آپریشن کئے، 22سے زائد افراد گرفتارہوئے،کسی بھی شخص کی رہائی کی اطلاع نہیں ملی۔