12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 0:8
فریزر چوری کرنے کی جنیو کی خبر: ویکسینیٹر کے خلاف مقدمہ درج
جیو نیوز - لاہور…محکمہ صحت پنجاب نے جیو نیوز پر ویکسین کے فریج اور فریزر چوری کرنے کی خبر نشر ہونے پر ویکسینیٹر کاشف کو معطل کر کے اس کے خلاف سرکاری املاق کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج کروا دیا،ای ڈی او ایجوکیشن ڈاکٹر ذوالفقار علی کی نگرانی میں شاہدرہ موڑ تھانے میں ویکسینٹر کاشف کے خلاف درخواست دی تھی،متعلقہ تھانے نے ویکسینٹر کاشف اور اس کے ساتھی کے خلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور چوری کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے،اس کی تلاش بھی جاری ہے،محکمہ صحت پنجاب نے کاشف کو معطل کر کے اس کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کا بھی حکم دیا ہے،ویکسینٹر کاشف کے گھر سے سرکاری فریج ،فریزر ،سرنج اور ویکسین ملی تھی جنھیں محکمہ صحت کی ٹیم نے چھاپہ مارکر قبضہ میں لے لیا تھا،کاشف کل سے فرار ہے۔