تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 0:8

کراچی میں پھر مہاجروں کی نسل کشی شروع کردی گئی: الطاف حسین

جیو نیوز - کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ کراچی میں ایک بار پھر مہاجروں کی نسل کشی شروع کر دی گئی ہے۔ پرانے ساتھی قوم کی بقا کیلئے دوبارہ تحریک کاحصہ بن جائیں۔ ایم کیوایم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق الطاف حسین نے یہ اپیل ان تمام پرانے ساتھیوں سے کی ہے جو ذاتی مجبوریوں یا کسی اور وجہ کے باعث گمنامی کی زندگی گزاررہے ہیں، متحدہ کے قائد نے پرانے ساتھیوں سے کہا کہ ایک مرتبہ پھر مہاجروں کی نسل کشی کاآغاز ہو چکا ہے، کارکنان کے گھروں پر چھاپوں کے دوران چادرو چاردیواری کاتقدس پامال کیاجا رہا ہے، لہٰذا قومی غیرت کاتقاضہ ہے کہ اپنی ماوٴں بہنوں کی عزت وحرمت کے تحفظ اورقوم کی بقا کیلئے دوبارہ تحریک کاحصہ بنیں۔ الطاف حسین نے پرانے ساتھیوں سے کہا کہ اس مقصد کیلئے وہ نائن زیرو پر ذمہ داران سے رجوع کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.