تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 0:8

شہر کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا: شرجیل میمن

جیو نیوز - کراچی…سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹڈ ایکشن خفیہ اداروں کی مدد سے پولس اور رینجرز کر رہی ہیں اور کسی بھی پارٹی کو نشانہ نہیں بنایا جارہا۔ محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ ٹارگٹڈ ایکشن صرف مجرموں کے خلاف کیا جارہا ہے۔ سندھ حکومت شہر کو دہشت گردوں اور بھتا خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی، شہر کو تمام جرائم پیشہ عناصر سے پاک کیا جائے گا۔ شرجیل انعام میمن نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کیلیے حکومت کی مدد کریں۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں پاکستان کی ہر سیاسی جماعت اور ہر زبان بولنے والے بستے ہیں، ٹارگٹڈ آپریشن کو سیاسی اور لسانی رنگ نہ دیا جائے۔ دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کی نگرانی وزیراعلیٰ سندھ کررہے ہیں، کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی، اگرہوئی توازالہ کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.