تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 0:8

اسلام آباد: سبزی منڈی کے تاجروں کا بھتا خوری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جیو نیوز - اسلام آباد…اسلام آباد کی سبزی منڈی کے تاجروں نے بھتا خوری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھتہ خوروں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام آباد کی سبزی منڈی میں کیے گئے مظاہرے میں تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھتا خوری ختم کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔ تاجروں نے بھتا خوروں کے خلاف پولیس آپریشن کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس تصدیق کے بعد صرف اصل مجرموں پر ہاتھ ڈالے۔ تاجروں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ سبزی منڈی کے علاقے سے افغان بستی کا فوری خاتمہ کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.