تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 0:9

ملتان: شیرشاہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2اشتہاری ڈاکو ہلاک

جیو نیوز - ملتان… ملتان میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں دو اشتہاری ڈاکو مارے گئے۔ ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے۔ پولیس کے مطابق مظفر آباد میں دو موٹرسائیکل سوار مبینہ ڈاکو پولیس ناکہ توڑ کر فرار ہو گئے جن کا تعاقب کرتے ہوئے پولیس شیرشاہ ڈبو کے عقب تک پہنچی۔ مبینہ ڈاکووٴں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں دونوں ڈاکو پولیس فائرنگ سے مارے گئے۔ مارے جانے والے ڈاکووٴں میں ایک اکرم عرف اکری جبکہ دوسرا اعجاز ببر شامل ہیں، دونوں ڈاکو پولیس کو کافی عرصے سے مطلوب تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.