12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 0:40
سیکیورٹی کی بہتری کیلئے پاکستانی اقدامات خوش آئند ہیں: چین
جیو نیوز - بیجنگ…چین نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے حکومت اور سیاسی جماعتوں کے اقدامات خوش آئند ہیں۔ بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ چین پڑوسی ملک پاکستان کی انسداددہشت گردی پالیسیوں کی حمایت کرتا ہے۔ پاکستان کی پالیسیاں وہاں کے حالات اور ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے تشکیل دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشی استحکام اور سماجی صورتحال میں بہتری کے خواہاں ہیں۔