12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 1:12
لاہور: فیروزپورروڈ کے قریب دو بچے جوہڑ میں ڈوب کر جاں بحق
جیو نیوز - لاہور…لاہور میں فیروزپورروڈ کے قریب دو بچے کھیلتے ہوئے جوہڑ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فیروز پور روڈ کے نواح میں کچا کماہاں روڈ پر دس سالہ عمیر مشتاق اور آٹھ سالہ امجد کھیلتے ہوئے جوہڑ میں گرگئے۔ انکے ساتھیوں کے شورمچانے پر اہل علاقہ نے انہیں جوہڑ سے نکال کر جنرل ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے انکی موت کی تصدیق کردی۔بچوں کے ورثاء کا کہنا تھا کہ ٹاؤن انتظامیہ سے متعدد بار جوہڑ ختم کرنے کی درخواست کرچکے ہیں مگر کوئی سنتا ہی نہیں۔