تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 2:49

کراچی: سائٹ ایریا میں کپڑا فیکٹری میں لگی آگ کی شدت کم ہوگئی

جیو نیوز - کراچی…کراچی میں سائٹ کے علاقے شیرشاہ کے قریب فیکٹری میں لگنے والی آگ کی شدت میں کمی آئی ہے لیکن تا حال مکمل طور پر قابو نہیں پایا جاسکا، 20سے زائد فائر ٹینڈرز، 2 باؤزر اور ایک اسنارکل آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہے، سینٹرل فائربریگیڈ کے مطابق آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے آگ کو تیسرے درجے قرار دے کر شہر بھر سے تمام فائر ٹینڈرز کو طلب کرلیا گیا تھا،اس وقت 20سے زائد فائر ٹینڈرز،2 باؤزر اور ایک اسنارکل آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جبکہ فائر بریگیڈ حکام کا مزید کہنا ہے کہ آگ کی شدت میں کمی آئی ہے جس پر مکمل طور پر قابو پانے میں مزید 3 سے 4 گھنٹے لگیں گے۔ فیکٹری میں پھنسے ہوئے نو ورکروں کو با حفاظت باہر نکال لیا گیا، ریسکیو ٹیمیں آگ لگنے کے مقام پر موجود ہیں، آگ کی شدت سے فیکٹری کی عقبی دیوار منہدم ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.