12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 7:22
جرم میں استعمال سم کی کمپنی کے سی ای او کو شریک ملزم ٹھہرایا جائے،ہائیکورٹ
جیو نیوز - اسلام آباد…جرم کے ارتکاب کے لیے استعمال کی گئی سم کی کمپنی کے سی ای او کو بھی شریک ملزم ٹھہرایا جائے اسلام ہائی کورٹ نے غیر قانونی سمز کے خلاف درخواست کی سماعت میں تمام فریقین کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے دس دن میں جواب طلب کر لیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں غیر قانونی سمز کے خلاف درخواست کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس انور کاسی نے کی۔درخواست جی ایم چوہدری ایڈووکیٹ کی درخواست پر کی گئی۔جی ایم چوہدری ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ جنگ اور دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملک میں 40لاکھ کے قریب غیر رجسٹرڈ سمز ہیں، جرم کے ارتکاب کے لیے استعمال کی گئی سم کی کمپنی کے سی ای او کو بھی شریک ملزم ٹھہرایا جائے۔عدالت نے وزارت داخلہ، آئی ٹی کی وزارتوں، پی ٹی اے، موبائل فون کمپنیوں اور آئی جی اسلام آباد کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے دس دنوں میں معاملے پر جواب طلب کر لیا۔