تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 7:55

کراچی: رام سوامی میں رینجرزکا ٹارگٹڈ آپریشن،چھ افراد گرفتار

جیو نیوز - کراچی…کراچی میں گارڈن کے علاقے رام سوامی میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کرکے چھ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق گارڈن کے علاقے رام سوامی میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی او ر خارجی راستو ں کو بند کرکے تلاشی لی گئی۔ ذرائع کے مطابق ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران مذہبی جماعت کے چھ کارکنان گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.