12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 7:55
سانحہ چلاس میں ملوث ماسٹرمائنڈ اور مرکزی ملزم حمید اللہ گرفتار
جیو نیوز - اسلام آباد…سانحہ چلاس میں پاک فوج کے کرنل،کیپٹن اورایس ایس پی کے قتل میں ملوث ماسٹرمائنڈ اورمطلوب ترین مرکزی ملزم حمید اللہ کوگرفتارکرلیاگیاہے۔سانحہ چلاس میں پاک فوج کے کرنل ٰ،کیپٹن اورایس ایس پی کے قتل میں ملوث ایک اہم ملزم کی کوہستان اورشانگلہ کے سرحدی علاقے میں موجودگی کی اطلاع تھی۔خبرملتے ہی سیکورٹی ادارے حرکت میں آگئے اور فوری کارروائی کا فیصلہ کیاگیا، گھر پر چھاپہ ماراگیاجہاں اس تہرے اوراہم قتل کامرکزی ملزم اورماسٹرمائنڈ حمید اللہ پکڑاگیا۔ذرائع کے مطابق حمید اللہ ہی اس مقدمے کا اصل ملزم تھا۔6اگست کو پاک فوج کے کرنل غلام مصطفی ٰ،کیپٹن اشفاق اورایس ایس پی محمد ہلال کواہم میٹنگ سے واپس آتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کیاگیاتھا۔واقعے میں 6ملزمان کونامزد کیاگیاتھاجس میں مرکزی ملزم حمید اللہ کے سوا اس کے دیگرساتھی مشتاق عرف کمانڈر،رحمت عمردین،محمد نبی عرف قاری حسنین پہلے ہی گرفتارکئے جاچکے ہیں جبکہ دیگر دوملزمان لیاقت اورعبدالحمید اب تک مفرورہیں جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔