تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 8:10

سعد رفیق کی کامیابی کیخلاف درخواست پرکارروائی 18 ستمبر تک ملتوی

جیو نیوز - لاہور…لاہور کے حلقے این اے 125 کے ضمنی الیکشن میں خواجہ سعد رفیق کی کامیابی کے خلاف درخواست پرالیکشن ٹربیونل نے مزیدکارروائی 18 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔لاہور ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے امیدوار حامد خان کی جانب سے درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعد رفیق نے جعلی ووٹ ڈلوائے اور دھاندلی کی،سماعت کے دوران خواجہ سعد رفیق کی جانب سے جواب داخل کرنے کیلئے مہلت کی استدعا کی گئی،الیکشن ٹریبونل نے مزید کارروائی 18 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.