تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 9:15

شیخوپورہ:ریلوے ٹریک سے ملنے والی دو نو مولود بچیاں اسپتال منتقل

جیو نیوز - شیخوپورہ…شیخوپورہ میں نامعلوم خواتین دونومولودبچیوں کو ریلوے پھاٹک کے قریب پھینک کرغائب ہوگئیں، بچیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا،اہل علاقہ کے مطابق شیخوپورہ جنڈیالہ روڈ کے قریب ریلوے پھاٹک پر کپڑے میں لپیٹی 2 نومولودبچیاں پڑی تھیں،جنہیں مبینہ طور پر نامعلوم خواتین پھینک کر غائب ہو گئیں،لوگوں نے فوری طور پر دونوں بچیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچا یا ، ڈاکٹروں کے مطابق بچیوں کو نرسری وارڈ شفٹ کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.