12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 9:31
گوادر کے علاقے سنسٹر میں فائرنگ ،3 مزدور جاں بحق
جیو نیوز - کوئٹہ…گوادر کے علاقے سنسٹر میں فائرنگ کے نتیجہ میں3 مزدور جاں بحق ہو گئے ،لیویزذرائع کے مطابق مزدوروں کو گزشتہ روز سنسٹر سے اغوا ء کرلیاگیاتھا جن کی لاشیں آج مل گئیں۔مزدوروں کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا ،مزدوروں کا تعلق پنجاب سے ہے،جو مقامی کرش پلانٹ پر کام کررہے تھے۔