12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 11:25
بینک ڈیپازٹس کی حفاظت کیلئے اسٹیٹ بینک کا فنڈ بنانے پر غور
جیو نیوز - کراچی…اسٹیٹ بینک ملک میں عوام کے بینک ڈیپازٹس کی حفاظت کیلئے ایک فنڈ بنانے پر غور کررہا ہے، فنڈ کے ذریعے کسی بینک کے نادہندہ ہونے پر اس کے کھاتے داروں کو ان کی رقم کسی حد تک واپس کی جاسکے گی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے آئی ایم ایف کو فراہم کی جانے والی معلومات کے مطابق ڈیپازٹ پروٹیکشن فنڈ کے تحتنادہندہ بینک میں ایک لاکھ روپے تک ڈیپازٹ رکھنے والے فرد کو پوری رقم واپس مل سکے گی جبکہ ایک لاکھ روپے سے زائد ڈیپازٹ پر صرف ایک لاکھ روپے کی واپسی ہوگی۔ ملک میں 72 فیصد افراد ایسے ہیں جن کے بینک اکاوٴنٹس میں اس کم رقم ہے۔ فنڈ کا حجم ملک میں موجود کل ڈیپازٹ کے 40 فی صد حصے کے برابر ہوگا۔فی الحال حکومت پاکستان صرف سرکاری بینکوں کے ڈیپازٹس کی حفاظت کی گارنٹی دیتی ہے۔ اسٹیٹ بینک اس قانون کو دسمبر 2015 تک متعارف کرادنے کا ارادہ رکھتا ہے۔