12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 11:41
حکومت کا امریکی ڈرون حملوں کامعاملہ اقوام متحدہ میں لے جانے کا فیصلہ
جیو نیوز - اسلام آباد…حکومت نے امریکی ڈرون حملوں کامعاملہ اقوام متحدہ میں لے جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دنیابھرمیں ڈرون حملوں پرپاکستان کے موقف کی حمایت کی جارہی ہے۔ دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ اعزاز احمد چودھری نے بتایاکہ ڈرون حملوں کامعاملہ اقوام متحدہ میں لے جانے کی تیاری شروع کرتے ہوئے پاکستانی مشنزکوالرٹ کردیاہے۔ ڈرون حملوں کامعاملہ یواین لے جانے کافیصلہ آل پارٹیزکانفرنس میں کیاگیاتھا۔ ترجمان نے بتایاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پاک بھارت وزراء اعظم ملاقات پر دونوں ممالک کی حکومتیں رابطے میں ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف 16 ستمبر کو ترکی کے دوروزہ دورے پر جائیں گے، دونوں ممالک باہمی دو طرفہ تعلقات کے علاوہ تجارت کے فروغ پر بات چیت کریں گے۔