12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 13:34
اسلام آباد:7 بھتہ خوروں کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کرنیکا حکم
جیو نیوز - اسلام آباد… اسلام آباد میں بھتہ خوری کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کو سات ملزمان کیخلاف ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعہ کااضافہ کرکے انہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے۔اسلام آباد کے علاقے سبزی منڈی سے بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار سات ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ راجہ فرخ کی عدالت میں پیش کیاگیا، پولیس نے ملزمان کے سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیارکیاکہ تیرہ متاثرہ ریڑھی بانوں کے بیانات ریکارڈکیے گئے ہیں، دیگر بیانات ریکارڈکرناباقی ہے۔ عدالت نے پولیس کوانسداددہشت گردی کی عدالت سے رجوع کرنے کاحکم دیاتاہم خصوصی عدالت کے جج عتیق الرحمن کی عدم دستیابی کے باعث پولیس ملزمان کاریمانڈ حاصل کیے بغیر انہیں واپس تھانے لے گئی، ملزمان کوکل (جمعہ ) عدالت میں پیش کیاجائیگا۔