12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 14:54
سی آئی ڈی پولیس نے سائٹ ایریا سے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا
جیو نیوز - کراچی…کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر کو سائٹ ایریا سے گرفتار کر لیا۔سی آئی ڈی حکام کے مطابق ٹارگٹ کلر اعجاز گورچانی قتل کے مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم نے 2007 میں ساتھیوں کے ساتھ مل کرگزری کے علاقے میں چوہدری اسلم پر قاتلانہ حملہ کیا تھا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے۔اس کے علاوہ ملزم اعجاز گورچانی پر کورنگی میں ایس پی شاہ محمدکے قتل کا بھی الزام ہے۔ سی آئی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے کلاشنکوف، پستول اور 2 دستی بم برآمد کر لئے گئے ہیں۔