تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 14:54

محکمہ صحت سندھ کا کا گھوسٹ ڈا کٹروں کے خلاف مہم کا آغاز

جیو نیوز - کراچی…محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں گھوسٹ ڈا کٹروں اور سینیارٹی جانچنے کے لیئے مہم کا آغاز کر دیا ہے۔محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق صوبے میں گھوسٹ ، سروس سے غیر حاضر اور محکمہ کو جعلی دستاویزات پر چھٹی حاصل کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں سکھر، خیرپور، نواب شاہ اور ٹھٹھہ میں ڈاکٹروں کے کوائف کی چھان بین کی جارہی ہے۔ مہم کے سلسلے میں دو،دوارکان پر مشتمل چار ٹیمیں سرکاری اسپتالوں، ڈسپنسریوں اور طبی مراکز میں چھاپے مار رہی ہیں۔ محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق مہم کا مقصد جہاں 16 گریڈ اور اس سے زائد کے گھوسٹ ملازمین کے خلاف کریک ڈاؤن ہے وہیں ڈاکٹروں کی ملازمتوں سے متعلق سنیارٹی لسٹ بھی تشکیل دینا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.