12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 14:54
جعلی ڈگری پرآزاد کشمیر تعلیمی بورڈ کے اسسٹنٹ کنٹرولر گرفتار
جیو نیوز - مظفر آباد…آزاد جموں و کشمیر تعلیمی بورڈ کے اسسٹنٹ کنٹرولر افتخار خان کوڈگری جعلی ثابت ہونے پر احتساب بیورو نے گرفتار کرلیا،افتخار خان نے جامشورو یونیورسٹی کی ایم اے کی جعلی ڈگری پیش کر کے ترقی حاصل کی تھی۔افتخار احمد خان نے 1983میں بحیثیت جونیئر کلرک ملازمت کا آغاز کیا،2006 میں بوگس ڈگری جامشورو یونیورسٹی سے حاصل کرکے جمع کر ائی اورایم اے کی بنیاد پر سپرٹنڈنٹ گریڈ 16تعینات ہوا۔ 2009 میں اسی جعلی ڈگری کی بنیاد پر بحیثیت اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ گریڈ17میں براہ راست تعینات ہوا۔ متاثرہ ملازمین نے احتساب بیورو میں اس کیخلاف درخواست دیدی۔ احتساب بیورو نے تحقیقات کا آغاز کیا تو افتخار خان کی ڈگری جعلی ثابت ہو گئی۔ محکمہ تعلیم نے اس کی تنزلی کرکے گریڈ16میں واپس کر دیا۔ ملزم کو گرفتارکرکے مزید تفتیش جاری ہے۔