12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 17:3
گورنر نے سندھ اسمبلی کا اجلاس 18 ستمبر کو طلب کرلیا
جیو نیوز - کراچی … گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے سندھ اسمبلی کا اجلاس 18 ستمبر کو طلب کرلیا ، جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے بھی کراچی میں امن و امان کے معاملے پر درخواست جمع کرادی گئی ہے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے 18 ستمبر کو سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے سے متعلق ریکوزیشن اسپیکر اسمبلی کے دفتر میں جمع کرادی گئی، جس میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہر میں بے گناہ افراد کے قتل کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پر امن آبادیوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، کارروائیوں کے باوجود شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتا خوری کا سلسلہ جاری ہے۔ اسمبلی اجلاس بلانے کا مقصد اس بات سے آگاہ کرنا ہے کہ ایک ہفتے میں ایم کیو ایم کے 100 سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں غیر جانبدارانہ نہیں رہیں ، قانون نافذ کرنے والے ادارے قانون کے دائرے میں رہ کر کاررروائیاں کریں۔