تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 17:35

چھاپے مار کر حق پرستوں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، ڈاکٹر صغیر احمد

جیو نیوز - کراچی … ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا ہے کہ 1992ء کے آپریشن کی طرز پر دوبارہ ٹارگٹڈ آپریشن کرکے حق پرستوں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، دفاتر پر چھاپے مار کر کارکنوں، نوجوانوں اور ہمدردوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ کراچی میں رابطہ کمیٹی کے دفتر میں پریس کانفرنس کرنے ہوئے ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا کہ ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر ایم کیو ایم کے دفاتر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، ہم میڈیا کے توسط سے اپنے ساتھ ہونے والے سلوک کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں تاکہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ ہمارے ساتھ ہونے والے مظالم کو اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں آج تک آپریشن کے نام پر کسی سیاسی جماعت پر لشکر کشی نہیں کی گئی لیکن ایم کیو ایم کے خلاف ماضی کی طرز پر آپریشن کیا جارہا ہے اور پارٹی کارکنوں، ہمدردوں اور رہنماوں کی گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.