تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 18:8

طالبان سے مذاکرات: میڈیا نے اہم کردار ادا کیا، مولانا فضل الرحمن

جیو نیوز - اسلام آباد … جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میڈیا نے طالبان سے مذاکرات کیلئے قومی اتفاق رائے پیدا کر نے میں اہم کردار ادا کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ میڈیا کی رہنمائی اور مثبت کردار سیاست دانوں اور پالیسی سازوں کیلئے اہمیت کا حامل ہے، میڈیا قومی امور سمیت مختلف معاملات میں بالغ نظری سے کام لے رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا نے تجزیوں اور تبصروں سے عوام اورخواص میں شعور بیدار کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.