12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 18:40
کوہاٹ :گورنر خیبر پختونخوا شوکت اللہ کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ
جیو نیوز - کوہاٹ … گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ کے ہیلی کاپٹر کو خراب موسم کے باعث کوہاٹ میں ہنگامی طور پر اتارا گیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا گومل زام ڈیم منصوبے کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس پشاور آرہے تھے کہ خراب موسم کے باعث ان کے ہیلی کاپٹر کو ہنگامی طور پر کوہاٹ میں اتار لیا گیا اور بعدا زاں گورنر شوکت اللہ سڑک کے راستے پشاور روانہ ہوگئے۔