تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 18:40

بلوچستان:ضلع آوران میں نامعلوم افراد پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فرار

جیو نیوز - آواران … بلوچستان کے ضلع آواران میں نامعلوم مسلح افراد پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق آواران کے علاقے جھاوٴ میں نا معلوم افراد نے اوتھل سے آواران جانے والی پولیس موبائل کو روکا اور اس میں سوار پولیس اہلکاروں سے 5 سرکاری ایس ایم جی رائفلیں چھین لیں اور فرا ر ہوگئے۔ واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.