تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 18:40

پنجاب اسمبلی کے اراکین 24 رکنی وفد کراچی پہنچ گیا

جیو نیوز - کراچی … پنجاب اسمبلی کے اراکین کا 24 رکنی وفد ڈپٹی اسپیکر شیر علی گورچانی کی قیادت میں پارلیمانی دورے پر کراچی پہنچ گیا ہے۔ کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اراکین پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ سندھ کے بھائیوں کیلئے امن اور محبت کا پیغام لیکر آئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سندھ اسمبلی کی کارروائی بھی دیکھیں گے اور یہ ایسا موقع ہو گا کہ ہم ایک دوسرے کو قریب سے دیکھ اور سمجھ سکیں گے۔ پنجاب کے ایم پی ایز کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے حالات کو بہتر بنانا ضروری ہے، ہماری دعا ہے کہ کراچی کے شہری سکون کی زندگی گزاریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.