12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 18:40
پشاور میں ایک مشکوک گاڑی سے 6 ہزار کارتوس برآمد
جیو نیوز - پشاور … پشاور میں ایک مشکوک گاڑی سے 6 ہزار کارتوس برآمد کرلئے گئے۔ ہشت نگری پولیس نے جی ٹی روڈ پشاور پر ناکابندی کے دوران ایک مشکوک گاڑی سے 6 ہزار کارتوس برآمد کرکے 2 ملزمان گرفتار کر لئے۔ ملزمان کا تعلق پشتہ خرہ اور بڈھنی سے بتایا گیا ہے۔