12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 18:40
فواد حسن فواد کو وزیر اعظم کا نیا سیکریٹری تعینات کرنے کا فیصلہ
جیو نیوز - اسلام آباد … فواد حسن فواد کو وزیر اعظم کا نیا سیکریٹری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جیو نیوز کو وزیر اعظم آفس کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم کے موجودہ سیکریٹری ناصر محمود کھوسہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایڈیشنل سیکریٹری فواد حسن فواد کو وزیر اعظم کا سیکریٹری تعینات کیا جائے گا۔ وزیر اعظم کے سیکریٹری ناصر محمود کھوسہ 14 ستمبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ فواد حسن فواد کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر سیکریٹری ٹو پی ایم لگایا جائے گا اور وزیر اعظم نے بھی گرین سگنل دے دیا ہے۔ دوسری جانب ترجمان وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ فواد حسن فواد کو وزیر اعظم کا سیکریٹری تعینات کرنے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔