12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 18:40
سینیٹ کمیٹی کاپاک، چین سیندک منصوبے کی مانیٹرنگ پر عدم اطمینان
جیو نیوز - اسلام آباد…سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی ذیلی کمیٹی نے سینڈک پراجیکٹ کے ملازمین کو دی جانے والی سہولیات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور معاہدے سمیت تمام تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کی صدارت، سینیٹر فتح حسنی نے کی۔ اجلاس میں سیندک کاپر اینڈ گولڈ پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی کے اراکین نے پاکستان اور چین کے درمیان سیندک منصوبے کی مانیٹرنگ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور منصوبے کے معاہدے سمیت تمام ریکارڈ طلب کر لیا۔ کمیٹی نے منصوبے کی مانیٹرنگ پر تعینات پاکستانی حکام کی قابلیت سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی۔ اجلاس کے دوران وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل کے حکام کمیٹی کو منصوبے کے حوالے مطمئن نہ کر سکے۔ حکا م کا کہنا تھا کہ چاغی سے نکلنے والے تانبے ر اورسونے کے ذخائر کا منافع دونوں ملکوں میں یکساں تقسیم ہوگا۔ اراکین نے کہا کہ منصوبے پر کام کرنے والی چینی کمپنی نے مقامی آبادی کو سہولیات فراہم نہیں کیں۔ چاغی میں ایٹمی تجربے سے متاثرہ عوام کے 70 کروڑ روپے کے فنڈز ذاتی جیبوں میں چلے گئے متاثرین کو نہیں ملے۔