تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 18:40

ٹارگٹڈ آپریشن سیاسی مفادات سے بالاتر ہونا چاہئے، شاہی سید

جیو نیوز - کراچی … عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن سیاسی مفادات سے بالاتر ہونا چاہئے، آپریشن کسی مخصوس سیاسی جماعت یا قومی اکائی کے خلاف ہوا تو اس کے انتہائی بھیانک نتائج برآمد ہوں گے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ شہر میں ہونے والے ٹارگٹڈ آپریشن میں کسی کو فرائض کی تکمیل میں رکاوٹ کا جواز نہیں دینا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ کراچی میں بد امنی کے ذمہ دار اور معصوم لوگوں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کراچی کی عوام کی بد قسمتی ہے کہ ٹارگٹڈ آپریشن شروع ہوتے ہی اس پر انگلیاں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.