تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 18:40

افغانستان سے امریکی انخلاء جاری، مزید 16 گاڑیاں پاکستان پہنچ گئیں

جیو نیوز - طورخم … افغانستان سے امریکی انخلاء کا سلسلہ جاری ہے، مزید 16 امریکی فوجی گاڑیاں افغانستان سے پاکستان پہنچ گئیں۔ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق افغانستان سے امریکی افواج کا انخلاء جاری ہے۔ افغانستان میں امریکی فوجی اڈے بگرام سے 16 فوجی گاڑیاں طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہوگئیں، جہاں کسٹم کلیئرنس کے بعد کراچی کیلئے روانہ ہوگئیں۔ رواں سال 6فروری سے اب تک 780 امریکی فوجی گاڑیاں اور کنٹینرز کراچی بندرگاہ پہنچا دی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.