تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 18:40

جے یو آئی ف نے خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے سے متعلق رپورٹ مسترد کردی

جیو نیوز - پشاور … جمعیت علمائے اسلام ف نے الیکشن کمیشن کمیٹی کی اس رپورٹ کو مسترد کردیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 5اور این اے 27 میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی کمیٹی ڈی سی او، ڈی پی او اورآر او پر مشتمل تھی، کمیٹی میں سول سوسائٹی، میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی کوئی نمائندگی نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر قومی اسمبلی کی حلقوں این اے 5اور این اے 27 ان حلقوں میں دوبارہ پولنگ کا اعلان نہ کیا گیا تو سخت احتجاج کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.