تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:33

کراچی: بھتہ خور ملزم 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیسکے حوالے

جیو نیوز - کراچی…کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار ملزم کو 10روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جج خالدہ یاسین کی عدالت میں ملزم عبدالستار کو پیش کیا گیا۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزم کو ناظم آباد کے علاقے سے بھتہ وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ملزم نے تاجر سے 5 لاکھ بھتہ طلب کیا ایک لاکھ 20ہزار طے ہوا، لینے پہنچا تو گرفتار ہوگیا۔عدالت نے ملزم کو 10روز تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.