12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:49
کراچی :پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان
جیو نیوز - کراچی …اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔پری انجینئرنگ گروپ میں منزہ خان جبکہ سائنس جنرل گروپ میں سیدہ مہک فاطمہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ انٹرمیڈیٹ بورڈ نے سال 2013 کے امتحانات میں پری انجینئرنگ گروپ میں پہلی پوزیشن سینٹ لارنس کالج کی منزہ خان نے987 نمبر لے کر حاصل کی۔ دوسری پوزیشن آدم جی کالج کے زین ناصر نے 986 نمبر جبکہ پی ای سی ایچ ایس کالج کی رمنشا محمد نعیم اور آغا خان کالج کے احسن ادیب نے 980 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں 16698 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی اور کامیابی کا تناسب 61 فیصد رہا۔ انٹرمیڈیٹ بورڈ نے سائنس جنرل گروپ کے بھی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ پہلی پوزیشن کالج آف ایمرجنگ ٹیکنالوجی کی سیدہ مہک فاطمہ نے 937 نمبر لے کر حاصل کی۔ کالج آف ایمرجنگ ٹیکنالوجی کی نمرہ امین اور ڈی اے کالج کی مصفرہ عبدالله نے 934 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ تیسری پوزیشن ڈی اے کالج کی عائشہ نواب نے 921 نمبر لے کر حاصل کی ہے۔