12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 21:21
پی آئی اے کے 26 فی صد حصص نجی شعبے کو فروخت کرنے کا فیصلہ
جیو نیوز - اسلام آباد … حکومت نے پی آئی اے کے مالی خسارے سے تنگ آ کر اس کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا، قومی ایئر لائن کے 26 فیصد حصص فروخت کر کے انتظامی معاملات نجی شعبے کے حوالے کر دیئے جائیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی آئی اے کے 26 فیصد حصص نجی شعبے کو فروخت کر کے انتظامی معاملات اس کے حوالے کر دیئے جائیں، پی آئی اے کے شیئرز پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت فروخت کئے جائیں گے جس کی حتمی منظوری پی آئی اے کا بورڈ آف ڈائریکٹرز پالیسی اور طریقہ کار طے کرنے کے بعد دے گا۔