تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 21:37

ملتان: بھتہ خوری کے خلاف آپریشن ، 72 افراد گرفتار

جیو نیوز - ملتان…ملتان پولیس کی جانب سے بھتہ خوری کے خلاف آپریشن کے دوران 72 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔سی پی او ملتان کیپٹن ریٹائرڈ محمد شعیب کے مطابق ملتان میں بھتہ خوری کے خلاف جاری آپریشن کے سلسلہ میں اب تک بھتہ خوری کے 48 مقدمات درج کر کے 72 افراد کوحراست میں لیا گیا۔ ان کے مطابق بھتہ لینے والوں کی سرپرستی بعض سیاسی افراد کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ملتان میں ٹرانسپورٹ میں بھتہ خوری کا مرکزجنرل بس اسٹینڈ ، وہاڑی چوک،چوک قزافی ،بہاولپوربائی پاس چوک ،اور عزیز ہوٹل چوک ہیں۔ جبکہ ٹھیلوں سے بھتہ وصولی حسین اگاہی بازار ،چوک گھنٹہ گھر ،ممتاذآباد ،وہاڑی چوک اور بہاولپور چوک پر موجود ٹھیلوں اور اسٹالز سے ہوتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.