تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 21:38

جونئیر افسر کو سربراہ کراچی پولیس بنانے کیلئے 14 ڈی آئی جیز کی اکھاڑ پچھاڑ

جیو نیوز - کراچی … سندھ پولیس میں اقرباء پروری جاری ہے، ایک افسر کو نوازنے کیلئے 14 ڈی آئی جیز کی اکھاڑ پچھاڑ کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق سندھ پولیس میں اقرباء پروری عروج پر ہے اور ایک افسر کو نوازنے کیلئے 14 ڈی آئی جیز کی اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات جونیئر ڈی آئی جیز میں سے ہیں ان کو کراچی پولیس کا سربراہ بنانے کیلئے ان کے ماتحت 4 سینئر افسران کو ہٹانا پڑا ہے۔ اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی کے ماتحت ڈی آئی جی ایڈمن، ساوٴتھ، ویسٹ اور ایسٹ کے ڈی آئی جیز کو ہٹایا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ امیر شیخ، بشیر میمن اور طاہر نوید موجودہ ایڈیشنل آئی جی سے سینئر تھے۔ اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے شاہد حیات سے جونیئر خالق شیخ، جاوید اوڈھو اور منیر شیخ کو ڈی آئی جیز تعینات کیا گیا۔ سکھر اور لاڑکانہ میں بھی جونیئر افسران کو او پی ایس پر ڈی آئی جی تعینات کیا گیا ہے۔ گریڈ 19 کے شرجیل کھرل کو سکھر اور خادم رند کو لاڑکانہ کا ڈی آئی جی او پی ایس پر تعینات کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.