تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 21:38

پانی کی غلط تقسیم ، سندھ آباد گار ایسوسی ایشن کا اسلام آبادمیں مظاہرہ

جیو نیوز - اسلام آباد…خیر پور کے علاقے گمبوہ ملکانی شریف میں روہڑی کینال کے پانی کی مبینہ غلط تقسیم کیخلاف سندھ آباد گار ایسوسی ایشن کئی دنوں سے اسلام آبادمیں سراپااحتجاج ہے۔ سندھ آباد گار ایسوسی ایشن کے رہنما فیاض حسین شاہ کا کہنا ہے سندھ کی بعض بااثر شخصیات کوروہڑی کینال سے نکلنے والی نصیر کینال سے غیر قانونی طور پر اضافی پانی فراہم کیا جارہا ہے جبکہ کئی غیر قانونی چھوٹی نہریں بھی نکال لی گئی ہیں جس کی وجہ سے خیر پورگمبوہ ملکانی شریف کے باشندوں تک نہر کا پانی نہیں پہنچ رہا اور ان کی زمینیں بنجرہوگئی ہیں۔ خیر پورگمبوہ ملکانی شریف کے باشندے اسلام آباد کے نیشنل پریس کے سامنے گزشتہ کئی روز سے سراپا احتجاج ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.