تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 21:38

خیرپور:کنب تھانے پرمسلح افراد کا حملہ، 3پولیس اہلکار زخمی

جیو نیوز - خیرپور…خیر پو رمیں کنب تھانے پرمسلح افراد نے حملہ کرکے 3پولیس اہلکاروں کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے حوالات سے قیدی چھڑانے کیلئے تھانے پر حملہ کیا، ملزم نعمت اللہ کو گزشتہ روز منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتارکیا گیا تھا، تاہم پولیس کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.