12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 22:10
پاکستان اور بھارت کی بڑھتی ہوئی جوہری صلاحیت باعث تشویش ہے
جیو نیوز - کراچی…انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فاراسٹریٹجک اسٹڈیز کی رپورٹ میں پاکستان اور بھارت کی بڑھتی ہوئی جوہری صلاحیت کوجنوبی ایشیا کے امن کیلئے تشویشناک قراردیاگیاہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہے کہ پاکستان جوہری ہتھیاروں کے پانچویں بڑے ذخائرکیساتھ برطانیہ کی جگہ لے لے گا۔جنوبی ایشیا میں اسلحے کی دوڑاوردونوں ملکوں کی بڑھتی ہوئی جوہری صلاحیت خطے میں کسی بھی تنازع کو ایٹمی جنگ میں دھکیل سکتی ہے۔ پاکستان کے کم فاصلے تک مارکرنیوالے جوہری ہتھیار بھارت کے کسی بھی حملے کوروک سکتے ہیں۔ دونوں ملکوں کوکسی تنازع کی صورت میں غلط فہمی سے بچنے کے لیے رابطے بہتربناناچاہیے۔ رپورٹ کے مطابق جنگ کی صورت میں پاکستان کی زرعی اراضی جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے شدید متاثر ہوجائے گی۔