تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 22:26

3سالہ حفصہ، ابوبکر بن گئی

جیو نیوز - کراچی…بیٹی کو زحمت سمجھنے والوں کی کمی نہ دور جہالیت میں تھی اور نہ آج ہے،لیکن قدرت بھی اکثر ایسے لوگوں کا کڑا امتحان لیتی ہے، جی ہاں 3 سالہ حفصہ کو ظالم باپ نے ٹھکرادیا لیکن آج وہ ابوبکر بن گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے تو اس زمین پر بیٹی کو اپنی رحمت بناکر بھیجا ہے، لیکن کراچی کی حافظہ سمیرا زاہدکے لئے اسی بیٹی کو جنم دینا اک سزا بن گیا اور زندگی بھر ساتھ نبھانے کے لئے ایک ہونے والے حافظ رضوان نے اس کا ساتھ فقط ایک سال بعد ہی ہمیشہ کے لئے چھوڑ دیا۔لیکن قدرت کے کھیل بھی نرالے ہیں، بظاہر حفصہ لڑکی تھی لیکن جسمانی اعضا میں نقص 3 سال کی عمر میں سامنے آیااورکچھ دن قبل ہونے والی سرجری کے بعد حفصہ کو نئی پہچان ابو بکر کے نام سے ملی۔ ڈاکٹرز کے مطابق مردانہ ہارمونز کی کمی کے باعث ابوبکر کی جنس کا علم نہیں ہوسکا لیکن اب ابوبکرایک نارمل زندگی گزارسکتا ہے۔بیٹا ہویا بیٹی ماں باپ کے لئے تو دونوں آنکھوں کا نور ہوتے ہیں،لیکن ابوبکر مثال ہے ان سخت دل لوگوں کے لئے جو قدرت کے کاموں میں انسان کو قصور وار ٹہراتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.