12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 23:48
لاہور: نامعلوم افرادکی5سال کی بچی کیساتھ زیادتی
جیو نیوز - لاہور… لاہور میں نامعلوم افراد5سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گنگارام اسپتال کے گیٹ کے باہرپھینک کر فرار ہوگئے۔ ڈی ایم ایس ڈاکٹر آصف کا کہنا ہے کہ بچی تاحال بیہوش ہے، سرجری کرناپڑے گی، گنگا رام اسپتال میں پیڈیاٹرک سرجری کی سہولت نہیں، بچی کو چلڈرن اسپتال شفٹ کیا جارہاہے۔ پولیس کے مطابق بچی کے ورثا کا ابھی تک پتا نہیں چل سکا۔