تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 14:33

سپریم کورٹ کا اعتراض: سیکریٹری سی اے اے کی تبدیلی کا نوٹی فکیشن واپس

جیو نیوز - اسلام آباد … وفاقی حکومت نے سیکریٹری سول ایوی ایشن محمد علی گردیزی کی تبدیلی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا، نرگس سیٹھی بھی سیکریٹری سول ایوی ایشن کے اضافی چارج سے محروم ہوگئیں۔ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کے اقدام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا۔ سپریم کورٹ میں سیکریٹری سول ایوی ایشن کی تبدیلی کے معاملے کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ اٹارنی جنرل نے عدالت میں تحریری بیان عدالت میں پیش کیا جس میں کہا گیا کہ وزیراعظم معاملات کی شفافیت پر یقین رکھتے ہیں، ایسی کوئی بات نہیں کہ نیو ایئرپورٹ تعمیر میں تاخیر کا معاملہ ایف آئی اے کو بھجوانے پر سیکریٹری کو ہٹایا گیا۔ سیکریٹری سول ایوی ایشن کی تبدیلی سے انیتا تراب کیس کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔ محمد علی گردیزی کی تبدیلی کا فیصلہ 10ستمبر کو کیا گیا تھا جسے منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ نرگس سیٹھی سے سیکریٹری سول ایوی ایشن کا اضافی چارج بھی واپس لے لیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کے جواب کو قابل اطمینان قرار دے دیتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.