تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 18:18

ایکنک کااجلاس :پونے 52ارب کے 10 ترقیاتی منصوبے منظور

جیو نیوز - اسلام آباد…قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی ایکنک نے 51 ارب 79 کروڑ روپے مالیت کے 10 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے، ریلوے کیلیے 50 انجن خرید ے جائیں گے جبکہ تیس ریلوے انجن کی بحالی کیلئے6 ارب 28 کروڑ روپے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈا رکی زیر صدارت اجلاس میں ریلوے کیلیے دو منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ ریلوے کیلیے 50 ڈیزل انجن 19 کروڑ 40 لاکھ روپے کی لاگت سے خریدیجائیں گے جبکہ 30 انجن کی بحالی کیلئے 6 ارب 28 کروڑ روپے کی بھی منظوری دی گئی ۔ خیبر پختون خوا کیلیے 7 ارب روپے سے زائد مالیت کے تین منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ بلوچستان کے لیے چار ارب 79 کروڑ روپے مالیت کا ایک منصوبہ منظور کیاگیا، اس رقم سے ڈیرہ۔ سبک زئی سے تونسہ شریف تک سڑک تعمیر کی جائیگی۔سندھ کے لیے دو ارب روپے مالیت سے نواب شاہ۔ سانگڑھ 61 کلومیٹر روڈ تعمیر کی جائے گی۔ ملک کے تین بڑے ایئر پورٹس پر سیکورٹی کے انتظامات بہتر بنائے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.