تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 22:51

لاہور: 5سالہ بچی سے زیادتی، چیف جسٹس کا ازخود نوٹس، آج رپورٹ طلب

جیو نیوز - لاہور…لاہور میں5 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کاچیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے از خود نوٹس لے لیاہے اور آئی جی پنجاب سے آج رپورٹ طلب کرلی ہے۔ یہ واقعہ گزشتہ رات لاہور میں ہوا جب درندہ صفت افراد نے بچی کے ساتھ زیادتی کی،غم سے نڈھال والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ سفاک مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ لاہور کے گنجان آباد علاقے مغل پورہ میں گھر کے باہر کھیلتی واپڈا ملازم کی معصوم بچی کو سفاک ملزمان نے اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر نیم مردہ حالت میں گنگارام اسپتال کے باہر پھینک گئے ، سرجری کی سہولت نہ ہونے پر اسے سروسز اسپتال لے جایا گیا،جہاں کئی گھنٹے زندگی اور موت کی کش مکش میں رہی ، واقعے کے بعداہل علاقہ بچی کے گھر جمع ہو گئے، غم میں ڈوبے باپ کا کہنا تھا کہ انکی پھول سی بیٹی انتہائی خوفزدہ ہونے کے باعث کچھ بتا نہیں پا رہی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے نوٹس لینے پر پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد 4 مشکوک افراد کو بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل سمیت گرفتار کر لیا،بچوں کے ساتھ درندگی کا یہ پہلا واقعہ نہیں، ایسے گھناوٴنے جرائم پر اب تک کسی سفاک کو سزا سامنے نہیں آ ئی اور نہ ہی ایسے جرائم کے خاتمے کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات کیے گئے،بیشمار گھرانے اپنے بچوں کیساتھ ایسے جرائم پر بدنامی کے خوف سے خاموشی اختیار کر لیتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.