14 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 11:29
شارٹ فال میں کمی کے با وجود لاہور سمیت پنجاب میں لوڈشیڈنگ
جیو نیوز - لاہور…ملک میں بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار میگاواٹ کی سطح پر آنے کے باوجود لاہور سمیت پنجاب بھرمیں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ انتہا پر ہے ، این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 13 ہزار 350 میگاواٹ،طلب 16 ہزار 350 جبکہ شارٹ فال 3 ہزار میگاواٹ برقرار ہے،ترجمان کے دعووں کے برعکس لاہور سمیت صوبے کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں غیرا علانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،بالخصوص چھوٹے شہروں اور دیہات میں چھ کے بجائے 10 ، 10 گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ موسم بہتر ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں آ رہی،وہ معمولی ریلیف کو بھی ترس گئے ہیں۔