14 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 15:45
پی آئی اے کی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ، طیارہ اشک آباد اتار لیا گیا
جیو نیوز - کراچی … اسلام آباد سے برطانیہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ پڑ گیا، طیارے کو ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں اتار لیا گیا۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق اسلام آباد سے برطانیہ کے شہر لیڈز جانے والی پرواز پی کے 795 میں ایک مسافر کو دل کا دورہ پڑا ہے، پاکستانی مسافر کی جان بچانے کیلئے طیارے کو ترکمانستان کے شہر اشک آباد کے ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا جہاں مسافر کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ترکمانستان میں تعینات پاکستانی سفارت خانے کا عملہ بھی مسافر کے ساتھ موجود ہے۔