تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 16:34

علی حیدر کی بازیابی: سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں، یوسف گیلانی

جیو نیوز - لاہور … سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ علی حیدر گیلانی کی بازیابی کیلئے سیاسی رہنماوٴں اور عسکری قیادت سے بھی ملاقات کی ہے، مولانا سمیع الحق کے مشورے پر سعودی عرب بھی گیا، امید ہے علی حیدر جلد بازیاب ہو جائے گا، دیکھنا ہوگا کہ موجودہ حکومت کے طالبان کے ساتھ مذاکرات کس حد تک کامیاب ہوتے ہیں۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سینئر صحافی احسان ناز کی بیٹی کی وفات پر تعزیت کرنے ان کے گھر گئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کے دوران بھی طالبان کے ساتھ مذاکرات کئے گئے تھے کیونکہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔ سابق وزیراعظم کے مطابق آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کی سابق حکومت نے ملک میں تاریخ لکھی ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عدلیہ سمیت تمام اداروں کو اپنے آئینی زائرہ کار میں رہ کر کام کرنا چاہئے۔ بیٹے کی بازیابی پر یوسف رضا گیلانی نے بتایا کہ علی حیدر گیلانی کی بازیابی کیلئے سیاسی رہنماوٴں سمیت عسکری قیادت سے ملاقات کی ہے، مولانا سمیع الحق کی رائے پر سعودی عرب کا دورہ بھی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.