تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 16:34

مسلمان متحدنہیں اس لئے دوسرے ان پر حکمرانی کر رہے ہیں، گورنر پنجاب

جیو نیوز - لاہور … گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ دنیا میں مسلمانوں کی اکثریت ہے مگر ان کے متحد نہ ہونے کے باعث مسلمانوں پر دوسرے لوگ حکمرانی کر رہے ہیں۔ گورنر پنجاب نے ساہیوال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا دورہ اور زرعی یونیورسٹی سب کیمپس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ گورنر چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی طلبہ کیلئے پنجاب یونیورسٹی اور قائداعظم یونیورسٹی کے کیمپس کا قیام ناگزیر ہے۔ چوہدری محمد سرور نے ساہیوال ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کیلئے 5 لاکھ روپے عطیہ کا اعلان بھی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.